Home نیوز پاکستان بجلی کے زائد بلوں سے متعلق اجلاس آج پھر ہوگا

بجلی کے زائد بلوں سے متعلق اجلاس آج پھر ہوگا

Share
Share

اسلام آباد:نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت بجلی کے زائد بلوں سے متعلق اجلاس آج پھر ہوگا۔جس میں جولائی کے زائد بلوں کے مسئلے پر صوبائی وزرائے اعلیٰ کے ساتھ تفصیلی مشاورت ہوگی۔

گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی تھی، تاہم 2 گھنٹے سے زائد رہنے والے اجلاس میں بجلی بل کے ستائے عوام کو فوری طور پر ریلیف دینے کا فیصلہ نہ ہوسکا تھا۔

بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اجلاس آج پھر ہوگا جس میں جولائی کے زائد بلوں کے مسئلے پر صوبائی وزرائے اعلیٰ کے ساتھ تفصیلی مشاورت کی جائے گی ۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے ٹھوس اقدامات کی تجاویز آئندہ48 گھنٹوں میں طلب کی ہیں۔

گزشتہ روز بجلی کی قیمتوں سے متعلق اجلاس میں کہا گیا تھا کہ ایسا ممکن نہیں کہ عام آدمی مشکل میں ہو اور افسر شاہی اور وزیراعظم ان کے ٹیکس پر مفت بجلی استعمال کریں، نگران حکومت اپنے مینڈیٹ کے اندر رہتے ہوئے جلد از جلد عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کرے گی۔

اجلاس میں مزید کہا گیا کہ نگران حکومت جلد بازی میں کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھائی گی جس سے ملک کو نقصان پہنچے بلکہ ایسے اقدامات کریں گے جس سے ملکی خزانے پر اضافی بوجھ نہ پڑے اور صارفین کو سہولت ملے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...