Home Uncategorized وزارت مذہبی امور کی 35 پاکستانی حجاج کے انتقال کی تصدیق

وزارت مذہبی امور کی 35 پاکستانی حجاج کے انتقال کی تصدیق

Share
Share

ریاض : وزارت مذہبی امور نے 35 پاکستانی حجاج کے انتقال کی تصدیق کر دی۔ڈی جی حج مشن عبدالوہاب سومرو کاکہناہے کہ عازمین کو بے یارومددگار چھوڑنے کے سوشل میڈیا پر الزامات بے بنیاد ہیں۔

ڈی جی حج مشن عبدالوہاب سومرو کے مطابق 18 جون سہہ پہر 4 بجے تک مشاعر میں 9 پاکستانیوں کی اموات ہوئیں، جن میں 4 منیٰ، 3 عرفات اور 2 مزدلفہ میں اموات ہوئیں۔

ڈی جی حج کاکہنا ہے کہ 20 پاکستانی حجاج کی اموات مکہ میں اور 6 مدینہ میں ہوئی، درجہ حرارت 50 ڈگری ہونے کے سبب یہ ایک مشکل حج تھا، عازمین کو بے یارومددگار چھوڑنے کے سوشل میڈیا پر الزامات بے بنیاد ہیں، ہم سعودی حکومت کی مہیا کردہ معلومات پر بھروسہ کرتے اور بعد ازاں خود بھی تصدیق کرتے ہیں۔

ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو نے کہا کسی بھی حاجی کی وفات ہونے کی صورت میں ہمیں اطلاع دی جاتی ہے ، سعودی حکومت نے ایک نظام مرتب کیا ہوا ہے جس کے تحت ورثاء سے باقاعدہ تدفین کی اجازت مانگی جاتی ہے ، اسکے بعد غسل دے کر حرمین میں نماز جنازہ ادا کر کے تدفین کی جاتی ہے یا پھر وارثین کی خواہش کے مطابق کسی حاجی کی میت پاکستان پہنچانے کے انتظامات کیے جاتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی حکومت ان معاملات میں ہمارے ساتھ تعاون کرتی ہے۔

خیال رہے کہ مکہ مکرمہ میں رواں حج سیزن کے دوران ہیٹ ویو سے جاں بحق حاجیوں کی تعداد 922 تک پہنچ گئی ہے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...