Home Uncategorized مودی سرکار کو بڑی ہزیمت کا سامنا،4 سال بعد کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے کی درخواست کانمبرلگ گیا

مودی سرکار کو بڑی ہزیمت کا سامنا،4 سال بعد کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے کی درخواست کانمبرلگ گیا

Share
Share

اسلام آباد:مودی سرکار کو بڑی ہزیمت کا سامنا،4 سال بعد سپریم کورٹ آف انڈیا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے کی درخواست کو بالاآخر نمبر لگ گیا۔بنچ منگل سے روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کرے گا۔

کشمیر کی خصوصی حیثیت کی تنسیخ کا 5 اگست 2019 کا اقدام سپریم کورٹ میں چیلنج،چیف جسٹس آف انڈیا نے معاملے کی سنوائی کے لیے سنیئر ترین ججوں پر مشتمل پانچ رکنی بنچ بنا دیا۔بنچ منگل سے روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کرے گا۔

آرٹیکل 370 کی تنسیخ کو غیر آئینی قرار دینے کیلئے پیٹیشن بھارتی بیوروکریسی کے حاضر سروس افسر شاہ فیصل نے 28 اگست 2019 کو دائر کی تھی ۔4 سال تک ججوں کی ریٹائرمنٹ اور سماعت سے معزرت کی بنا پر بنچ بنتا اور ٹوٹتا رہا۔

آئینی ماہرین کاکہناہے کہ 4 سال گزرنے کے بعد بنیادی حقوق کی درخواست پر سماعت شروع ہونا بھارتی انصاف کے منہ پر طمانچہ ہے۔

ادھر کشمیری سیاست دانوں، علما کرام اور تاجر برادری سمیت کشمیری عوام کی طرف سے خیر مقدم کیاگیاہے ۔کشمیری عوام نے کہاکہ کشمیر ہمیشہ آزاد تھا اور رہے گا، امید ہے سپریم کورٹ مودی سرکار کے غیر آئینی اقدام کو کالعدم قرار دے گی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...