Home Uncategorized ربیع الاوّل کا چاند نظر نہیں آیا، عید میلاد النبی ﷺ 29 ستمبر کو ہوگی

ربیع الاوّل کا چاند نظر نہیں آیا، عید میلاد النبی ﷺ 29 ستمبر کو ہوگی

Share
Share

اسلام آباد: رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں ماہ ربیع الاوّل 1445 ہجری کا چاند کہیں بھی نظر نہیں آیا، عید میلاد النبی ﷺ 29 ستمبر بروز جمعے ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ربیع الاوّل کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر ازاد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی زیر صدارت ہوا، علاوہ ازیں کراچی، پشاور، کوئٹہ اور لاہور سمیت دیگر علاقوں میں رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کا اجلاس ہوئے،

اجلاس میں محکمہ موسمیات، سپارکو، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک تھے۔

بعد ازاں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے بتایا کہ ملک بھر سے چاند کی شہادت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، لہذا یکم ربیع الاوّل 18 ستمبر 2023 جبکہ عید میلاد النبی ﷺ 26 ستمبر کو ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام اباد سمیت ملک کے کسی علاقے میں چاند نظر نہیں آیا جبکہ زونل کمیٹیوں کو بھی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی،

ماہرین کا کہنا تھا کہ ربیع الاول کا چاند گزشتہ روز جمعۃ المبارک کو صبح 6 بج کر 40 منٹ پر پیدا ہوا، غروب آفتاب کے وقت چاند کی کم از کم 19 گھنٹے ہونی چاہیے جبکہ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 35 گھنٹے ہوگی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...