Home سیاست راجہ ریاض نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی

راجہ ریاض نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی

Share
Share

لندن:سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض مسلم لیگ ن کے ہوگئے ۔

‏سابق ممبر قومی اسمبلی راجہ ریاض احمد نے قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف اور صدر جماعت شہباز شریف سے لندن میں ملاقات کی ۔

راجہ ریاض احمد نے نواز شریف صاحب کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ راجہ ریاض نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔

اس موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار، میاں ناصر جنجوعہ، عطاءاللہ تارڑ، ملک احمد خان، اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز بھی موجود تھے۔

راجہ ریاض اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان تحریکِ انصاف میں بھی رہ چکے ہیں۔

راجہ ریاض نے اپریل 2022میں تحریکِ انصاف کی قیادتِ سے اختلاف کرتے ہوئے فاروڈ بلاک بنایا اور قومی اسمبلی سے تحریکِ انصاف کے استعفوں کے بعد اپوزیشن لیڈر منتخب ہوگئے تھے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...