Home نیوز پاکستان نئے اراکین قومی اسمبلی کا پارلیمنٹ کا رخ،ایم این ایز کو بمعہ اہل و عیال بلیو پاسپورٹ ملے گا

نئے اراکین قومی اسمبلی کا پارلیمنٹ کا رخ،ایم این ایز کو بمعہ اہل و عیال بلیو پاسپورٹ ملے گا

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان کی 16ویں منتخب قومی اسمبلی کے اراکین کی سہولت وآگاہی کیلیے پارلیمنٹ ہاؤس میں سہولت سینٹرقائم کر دیا گیا جب کہ نئے منتخب ہونے والے اراکین اسمبلی کی آمد کاسلسلہ بھی شروع ہوگیا۔

آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات میں جیتنے والے اراکین قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کا رخ کر لیا ہے جہاں انھوں نے اپنے اسمبلی کارڈز اور دیگرمراعات حاصل کرنے کیلیے اپنے کوائف لکھوانا شروع کردیے ہیں۔

نئے اراکین اسمبلی کو خوش آمدید کہنے کیلیے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف کی جانب سے خیرمقدمی بینرز بھی لگائے گئے ہیں اور ان نئے اراکین کی سہولت کیلیے پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبردو میں ون ونڈ سہولت سنٹر بھی قائم کر دیا گیا ہے، جہاں اراکین کی تصاویر بنائی جارہی ہیں، انہیں قومی اسمبلی کے قواعدوضوابط سے متعلق ایک کتابچہ دیا جا رہا ہے۔

علاوہ ازیں ان نئے ارکان کو بتایاجارہاہے کہ بطوررکن قومی اسمبلی انہیں ان کے شریک حیات،والدین اور 28سال سے کم عمرغیرشادی شدہ بچوں کو بلیو پاسپورٹ جاری کیا جائے گا۔

جس پر وہ دنیاکے 46 ممالک میں بغیر ویزہ سفرکرسکتے ہیں لیکن بلیو پاسپورٹ انہیں حلف اٹھانے کے بعد ملیں گے، اس کے علاوہ ان کاؤنٹرز پر اراکین اسمبلی سے ان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات لی جارہی ہیں جن میں ان کی تنخواہ اور دیگر مراعات انہیں دیٔے جائیں گے۔

پارلیمنڑی فورم ڈیسک پر انہیں پوچھا جاتا ہے کہ پارلیمنٹ میں موجود چار مختلف فورمز ہیں ان میں سے وہ کس فورم میں شامل ہونا چاہیں گے یہ فورمز خواتین کے حقوق، بچوں کے حقوق، نوجوانوں کی فلاح وبہبوداور ایس ڈی جیزپر مشتمل ہیں۔

اس ون ونڈوسہولت سنٹرمیں انٹرنیشنل ریلیشنزکا ڈیسک بھی بنایاگیا ہے جہاں نئے مہمانوں سے ان کے کوائف لیے جا رہے ہیں، سیاسی وابستگی، تعلیم اورغیرملکی سفرکے بارے تفصیلات درج کی جارہی ہیں، سہولت سنٹرآج اتوارکو بھی کھلارہے گا جو اسمبلی اجلاس والے دن تک قائم رہے گا۔

Share
Related Articles

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 23 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی میں آئی ایس پی آر کی تصدیق Inter-Services Public Relations کے...

چین پاکستان کا قابلِ اعتماد شراکت دار، دونوں ممالک کی دوستی مثالی قرار

اسلام آباد میں پاک چین تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب اسلام...

دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت کے ساتھ جاری رہے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی: Syed Asim Munir نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف...

آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیرِ اعظم Shehbaz Sharif نے کہا ہے کہ Aga Khan...