Home Uncategorized ماہرہ خان کی عروسی جوڑے میں ملبوس نئی تصاویر نے مداحوں کے دل موہ لئے

ماہرہ خان کی عروسی جوڑے میں ملبوس نئی تصاویر نے مداحوں کے دل موہ لئے

Share
Share

لاہور: ماتھے پر’بندیا‘ ہاتھوں میں ’گجرے‘ ماہرہ خان کی نئی تصاویر نے دھوم مچا دی ۔مداح تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

رئیس کی اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں عروسی جوڑے میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ’بہت کم بار ایسا ہوا ہے جب میں نے پروجیکٹ سننے کے بعد منٹوں میں ہاں کہہ دیا ہو، جب جاہ نور نے مجھے فون کیا اور اپنا وژن بتایا اور کہا کہ انکی والدہ (رانو) مجھے اس پروجیکٹ میں شامل کرنا چاہتی ہیں، میں نے مزید وقت ضائع کیے بغیر ہاں کردی۔’

ماہرہ نےپرانے وقتوں کو یاد کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’میں جانتی تھی کہ مجھے اس کا حصہ بننا ہے۔جس میں کچھ پرانے اسکول کی پرانی یادیں اور کل، آج اور کل کا تصور شامل ہے’۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’سیٹ پر ایک لمحے کےلئے ایسا محسوس ہوا کہ ہم سب ایک بڑا خاندان ہیں اور کیمرے پر ایک دوسرے کے ساتھ لمحات کو یادگار بنا رہے ہیں‘۔

ماہرہ نے پرانے وقتوں کو یاد کرتے ہوئے مزید لکھا کہ میں جانتی تھی کہ مجھے اس کا حصہ بننا ہے جس میں کچھ پرانے سکول کی پرانی یادیں، کل، آج اور کل کا تصور شامل ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’سیٹ پر ایک لمحے کے لئے ایسا محسوس ہوا کہ ہم سب ایک بڑا خاندان ہیں اور کیمرے پر ایک دوسرے کے ساتھ لمحات کو یاد گار بنا رہے ہیں‘۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...