اسلام آباد:جرمنی میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے کے ملزمان کی پاکستان حوالگی کی خبریں فیک نیوز قرار دے دی گئیں۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر پاکستانی قونصل خانے پر حملے کے ملزمان کی پاکستان حوالگی کی خبریں فیک نیوز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 20 جولائی کو فرینکفرٹ میں احتجاج کے دوران شرپسندوں نے پاکستانی قونصل خانے پر حملہ کیا تھا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ جرمن پولیس نے حملے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔