Home sticky post 3 پاک فوج کی جانب سے بھارت کے اسرائیلی ساختہ گرائے گئے ڈرونز کی تعداد 77 ہوگئی

پاک فوج کی جانب سے بھارت کے اسرائیلی ساختہ گرائے گئے ڈرونز کی تعداد 77 ہوگئی

Share
Share


راولپنڈی: بھارت کی جانب سے جدید اسرائیلی ڈرونز سے دراندازی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے، پاک فوج نے صبح سے اب تک مزید 48 ڈرونز مار گرائے ہیں، جس کے بعد کل رات سے اب تک گرائے گئے ڈرونز کی تعداد 77 ہوگئی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے 4 جدید اسرائیلی ہیروپ ڈرونز کو اوکاڑہ کینٹ کے علاقے میں آبادی سے کچھ فاصلے پر فصلوں میں گرایا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے ایک ڈرون کو وہاڑی، ایک کو پاکپتن میں تباہ کیا گیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق 8 مئی کی شام تک 29 بھارتی ڈرونز کو مار گرایا گیا جبکہ کل رات سے آج دن تک مزید 48 ڈرونز تباہ کر دیئے گئے ہیں جس کے بعد گرائے گئے مجموعی ڈرونز کی تعداد 77 ہوگئی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تمام ڈرونز مسلسل ریڈارپر مانیٹر کئے جا رہے تھے، جب بھی کوئی ڈرون آتا ہے تو وہ مسلسل ریڈار پر دیکھاجا رہا ہوتا ہے، ہمارے ایئر ڈیفنس سسٹم میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ چھوٹے ڈرون کو بھی ٹریک کر لیتا ہے، شہری علاقوں اور کمرشل فلائٹس کی موجودگی میں ڈرون مارگرانے کا ایک آپریشنل طریقہ کار ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کا دفاعی نظام اور ایئر ڈیفنس سسٹم دشمن کے حملوں کو مسلسل ناکام بنا رہا ہے۔
خیال رہے کہ بھارت نے گزشتہ روز بھی پاکستان میں اسرائیلی ڈرونز سے دراندازی کی کوشش کی تھی، تاہم پاک فوج نے سوئفٹ اور ہارڈ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے 29 ہیروپ ڈرونز مار گرائے تھے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم سے سعودی وزیر عادل الجبیر کی ملاقات،پاک بھارت کشیدگی پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر...

سابق آسٹریلوی کرکٹر کو منشیات کیس میں سزا سنا دی گئی

آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اسٹورٹ میک گِل کو کوکین ڈیل میں...

بھارتی رکاوٹوں کے باوجود آئی ایم ایف نے پاکستان کےلئے دوسری قسط کی منظوری دیدی

نیویارک:عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے بھارت کی جانب سے رکاوٹیں...

پی سی بی کا پی ایس ایل کے باقی میچز ملتوی کرنے کا اعلان

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پی...