Home Uncategorized امریکہ میں زیر تعلیم پاکستانی طلبا کی تعداد میں رواں سال 16 فیصد اضافہ،تعداد10سے متجاوز

امریکہ میں زیر تعلیم پاکستانی طلبا کی تعداد میں رواں سال 16 فیصد اضافہ،تعداد10سے متجاوز

Share
Share

نیویارک : امریکہ میں پاکستانی طلبا کی تعداد میں اس سال سولہ(16) فیصد کا خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ تعداد دس ہزار سے تجاوز کر گئی۔

امریکی محکمہ خارجہ اور انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ایجوکیشن کی جانب سے امریکہ میں زیر تعلیم بین الاقوامی طلبا کے اعداد و شمار کے حوالے سے سالانہ “اوپن ڈورز رپورٹ “میں بتائی گئی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال یہ تعداد 8772 تھی جو کہ بڑھ کر 10164 تک پہنچ گئی، مجموعی طور پر گزشتہ دو سالوں میں پاکستانی طلبا کی تعداد میں ( 33) فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

رواں سال سولہ فیصد اضافے کے ساتھ پاکستان بین الاقوامی سطح پر دنیا کے ان آٹھ ملکوں کی فہرست میں شامل ہوگیا جہاں بین الاقوامی طلبا کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں امریکہ میں پاکستان کے سفیرمسعود خان نے امریکی جامعات میں پاکستانی طلبا کی بڑھتی ہوئی تعداد کا خیر مقدم کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ رواں سال 16 فیصد اور گزشتہ دو سالوں میں33 فیصد کا اضافہ انتہائی حوصلہ افزا ہے، آئندہ تین سالوں میں اس تعداد کو دوگنا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہر علاقے سے طلبا اور طالبات کی امریکی جامعات میں موجود گی نہ صرف تعلیمی میدان میں قریبی دوطرفہ تعلقات کی عکاسی کرتی ہے بلکہ یہ رجحان مستقبل میں پاک امریکہ تعلقات میں مزید مضبوطی کا ضامن ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...