Home Uncategorized دنیا کی معمر ترین خاتون 117 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

دنیا کی معمر ترین خاتون 117 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

Share
Share

میڈرڈ: دنیا میں سب سے زیادہ عمر کی حامل شخصیت کا اعزاز رکھنے والی خاتون ماریہ برینیاس موریرا 117 برس اور 168 دن کی عمر میں اسپین میں انتقال کر گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ماریہ برینیاس موریرا اپنی خواہش کے عین مطابق رات سوئیں اور صبح اپنے بستر پر مردہ حالت میں ہائی گئیں۔

ان کے اہل خانہ کی موت تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ہمیشہ اسی طرح انتقال کرجانے کی خواہش کا اظہار کیا کرتی تھیں۔

ماریہ نے دنیا کی معمر ترین شخصیت کا یہ اعزاز گزشتہ برس ہی حاصل کیا تھا جب فرانس کے لیوسل رینڈم 118 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

لیوسل رینڈم کے انتقال کے بعد گنیز ورلڈ ریکارڈز نے جنوری 2023 میں ماریہ برینیاس کو باضابطہ طور پر دنیا کا معمرترین انسان تسلیم کر لیا تھا۔

اس طرح وہ مجموعی طور پر انسانی تاریخ کی آٹھویں معمر ترین انسان بن گئی تھیں۔

ماریہ برینیاس نے اپنی طویل زندگی میں 1918 کی خطرناک وبا فلو، پہلی عالمی جنگ، دوسری عالمی جنگ اور اسپین کے سول وار کے ساتھ ساتھ 2020 میں کورونا کو شکست دی اور ہمیشہ صحت یابی حاصل کی۔

ماریہ برینیاس کے انتقال کے بعد اب دنیا کے معمر ترین شخص کا اعزاز جاپان کے ٹومیکو ایٹوکا کو حاصل ہوگیا جو اس وقت 116 سال کے ہیں۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...