Home سیاست بانی پی ٹی آئی پر ہونے والا ظلم کسی سے ڈھکا چھپا نہیں،حامد خان

بانی پی ٹی آئی پر ہونے والا ظلم کسی سے ڈھکا چھپا نہیں،حامد خان

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حامد خان کاکہناہے کہ اس وقت ملک میں انسانی حقوق کی گھناوٴنی صورتحال ہے بانی پی ٹی آئی پر ہونے والا ظلم کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حامد خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو کئی ماہ سے پابند سلاسل کیا ہوا ہے، ہماری عدلیہ اپنا کام نہیں کر رہی، یہ جو ظلم ہو رہا ہے کسی سے ڈھکا چھپا نہیں،جو پہلے کبھی نہیں ہوا وہ بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی مرضی کے وکیل کی خدمات حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، وکیل صفائی پر بندوقیں تانی جارہی ہیں، ملک میں نا انصافی اور زیادتی ہو رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں انسانی حقوق کی گھناوٴنی صورتحال ہے، آپ انتظار نہ کریں کہ مظلوم خود عدالت میں بھاگ کر آئے، بنیادی حقوق کو پامال ہونے سے روکا جائے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...