Home sticky post 3 تربت بم دھماکے کی ذمہ داری کالعدم بی ایل اے نے قبول کرلی

تربت بم دھماکے کی ذمہ داری کالعدم بی ایل اے نے قبول کرلی

Share
Share

کوئٹہ:تربت کے علاقے ڈھنگ میں بم دھماکے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کرلی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے سے ثابت ہوتا ہے دہشتگرد تنظیم مذموم مقاصد کے لیے معصوم شہریوں کو نشانہ بناتی ہے، ایک جانب کالعدم بی ایل اے خود کو بلوچ عوام کے حقوق کاعلمبردار قرار دیتی ہے تو دوسری جانب کالعدم بی ایل اے ان معصوم بلوچوں کی جان کی بھی دشمن ہے۔

حملہ کالعدم بی ایل اے کی منافقت کا کھلا ثبوت ہے اور ان کی تربیت معصوم لوگوں کی جان لینا ہے۔ گزشتہ سال 9 نومبر کو بھی خودکش حملے میں بی ایل اے نے 10بلوچ شہریوں کی جان لی تھی۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم بی ایل اےعوام دشمنی کا ثبوت دے رہی ہے اور اپنے لوگوں کے خلاف بیرونی ایجنڈے پر ہے، کالعدم بی ایل اے بیرونی قوتوں کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے معصوم زندگیوں سے کھیل رہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کالعدم دہشتگرد تنظیم بی ایل اے نے تربت میں ایک مسافر بس پر حملہ کیا جس میں 4 معصوم شہری جاں بحق اور معتدد زخمی ہوگئے۔ دہشت گرد حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں نورخان، عبدالوہاب، اعجاز اور لیاقت علی شامل ہیں۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...