Home نیوز پاکستان وکلا کنونشن ،شرکا نے آئینی عدالت کے قیام کو مستردکردیا

وکلا کنونشن ،شرکا نے آئینی عدالت کے قیام کو مستردکردیا

Share
Share

لاہور: وکلا کنونشن کے شرکا نے آئینی عدالت کے قیام کو مسترد کرتے ہوئے جسٹس سید منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔

وکلا کنونشن کے اختتام پر اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ وکلا آئینی عدالت کو مسترد کرتے ییں، سپریم کورٹ میں سنیارٹی کی بنیاد پر چیف جسٹس تعینات کیا جائے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ نام نہاد آئینی پیکیج کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، قومی اسمبلی کے پاس ترامیم پیش کرنے کا اختیار نہیں، آئینی پیکج آئین کے خلاف ہے جو ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سمجھوتہ کرنے والے وکلا اور ان کی کمیٹی کو مسترد کرتے ییں۔

اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا کہ جسٹس سید منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

Share
Related Articles

سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس نے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس چیلنج کر دیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس نے توہین...

زندگی میں کبھی کبھار پیچھے ہٹنا ضروری ہوتا ہے، صبا قمر کا سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان

کراچی :معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل صبا قمر نے سوشل میڈیا سے...

جب کوئی پاکستان میں محنت کر رہا ہے تو ضروری ہے کہ ہم ان کی کاوشوں کو عزت دیں، زارا نور عباس

کراچی:اداکارہ زارا نور عباس نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپنے پوڈکاسٹ “واٹ...

ژوب میں افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 6 خوارج ہلاک

راولپنڈی : بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں...