Home Uncategorized لیبیا کے عوام کرنل قذافی کو کئی سال بعد اپنے سامنے دیکھ کر جذباتی ہوگئے

لیبیا کے عوام کرنل قذافی کو کئی سال بعد اپنے سامنے دیکھ کر جذباتی ہوگئے

Share
Share

تریپولی : لیبیا کے عوام اپنے مرحوم محبوب لیڈر کو کئی سال بعد اپنے سامنے دیکھ کر جذباتی ہوگئے، لیبیا کی سڑکوں پر مقتول صدر کے ہم شکل کا والہانہ استقبال کیا گیا، قذافی زندہ باد کے فلک شگاف تعرے لگائے۔

لیبیا میں کئی سالوں تک ملک کے سیاہ و سفید کے مالک رہنے والے کرنل معمر قذافی کا ایک ہم شکل اس وقت لیبیا میں سوشل میڈیا پر عوامی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

دارالحکومت تریپولی میں سامنے آنے والے قذافی کے ہم شکل شہری نے لوگوں کو قذافی کی یاد دلا دی، قذافی کے ہم شکل شخص کا لباس، وضع قطع، سر کے بال اور چہرے کے خد و خال کافی حد تک کرنل معمر قذافی سے ملتے ہیں۔

قذافی کی شکل و صورت، لباس، ٹوپی اور بالوں کے ساتھ ساتھ ان کے چہرے کی خصوصیات اور ہاتھ کی حرکت کے لحاظ سے یہ شخص مقتول صدر کی یاد تازہ کر رہا ہے۔

قذافی کے ہم شکل کو دیکھ کر لوگ دیوانہ وار اس کے پیچھے پڑ گئے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد قذافی کے ہم شکل کے پاس آ رہےہیں۔

مقتول صدر کرنل قذافی زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں اور ان کے ہم شکل کے ساتھ یادگاری فوٹو بنا رہے ہیں۔

اس منظر کو حقیقت کا رنگ دینے کیلئے قذافی کے ہم شکل کے ساتھ ایک سکیورٹی گارڈ بھی موجود تھا، اس نے شہر بنی ولید میں 17 فروری کے انقلاب کے متاثرین پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

قذافی کے چاہنے والوں اور سابق حکومت کے حامیوں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی تھی جنہوں نے قذافی کی حمایت میں نعرے لگائے۔

بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے قذافی کی مشابہت کی تصویریں اور ویڈیو کلپس شیئر کیں جو کہ مرحوم معمر قذافی کی موت کے برسوں بعد لوگوں کے ذہنوں پر مسلسل اثر و رسوخ کی عکاسی کرتی ہیں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...