Home سیاست سنگجانی میں قیدیوں کی وینز پر حملے کی ذمہ دار پولیس ہے، شیخ وقاص

سنگجانی میں قیدیوں کی وینز پر حملے کی ذمہ دار پولیس ہے، شیخ وقاص

Share
Share

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے سنگجانی میں قیدیوں کی وینز پر حملے کا ذمہ دار پولیس کو قرار دے دیا۔

اپنے بیان میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 80 سے زائد افراد کو عدالت نے مقدمے سے بری کردیا تھا، انہیں اٹک منتقل کیا جا رہا تھا تو گاڑیوں کو 26 نمبر چونگی پر لایا گیا، جہاں ایک ایس ایچ او نے پولیس وین کا شیشہ توڑا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تمام افراد کو قیدیوں کی وینز سے نکال کر شیشے توڑے گئے اور کہا گیا بھاگ جائیں، تمام افراد کھڑے رہے اور کہا وہ نہیں بھاگیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں سنگجانی ٹول پلازہ پر قیدیوں کی تین وینز پر نامعلوم ملزمان نے حملہ کیا تھا، حملے مں پی ٹی آئی کے تین ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار ہوگئے، جنہیں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ تمام فرار قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا، جنہیں اسلام آباد منتقل کردیا گیا۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...