Home نیوز پاکستان پولیس نے عیسیٰ خیل میں پولیس چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا

پولیس نے عیسیٰ خیل میں پولیس چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا

Share
Share

میانوالی:میانوالی کے تھانہ عیسیٰ خیل کی قبول خان پولیس چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں نے حملہ کیا، جسے پنجاب پولیس نے ایک بار پھر بھرپور قوت سے ناکام بنا دیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 12 سے 14 خوارجی دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر قبول خیل چیک پوسٹ پر راکٹ لانچرز اور ہینڈ گرنیڈز سے حملہ کیا، چیک پوسٹ پر تعینات پنجاب پولیس کے جوان الرٹ تھے، شدید جوابی فائرنگ کے نتیجے میں بزدل دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں کے حملے میں چیک پوسٹ پر تعینات ایک جوان بازو پر گولی لگنے زخمی ہوا، ڈی پی او میانوالی اختر فاروق فوری طور چیک پوسٹ پہنچے، بالائی مورچے پر خود گئے، جوانوں کو حملہ ناکام بنانے پر شاباش دی۔

پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ ڈی ایس پی عیسیٰ خیل اور ایس ایچ او بھاری نفری کے ساتھ پولیس چیک پوسٹ پر موجود رہے، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا، مفرور دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچنے کے امکانات ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر ڈی پی او میانوالی، چیک پوسٹ قبول خیل کے بہادر اہلکاروں کو شاباش دی، ا?ئی جی نے بتایا کہ گزشتہ چند ماہ میں پنجاب پولیس پر دہشت گردوں کا یہ 9 واں حملہ ہے جو ناکام بنایا گیا۔

Share
Related Articles

ترک صدر رجب طیب اردوان آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد:ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 12 سے 13 فروری تک...

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان چیئرمین پی اے سی کے نام پر اتفاق ہوگیا

اسلام آ باد:حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی...

توہین رسالت ، چار مجرمان کو سزائے موت،عمر قید اور 80 سال قید کی سزا

راولپنڈی:سیشن کورٹ پنڈی نے توہین رسالت کے ایک کیس کا فیصلہ سناتے...

جمعہ کے دن جرمانہ کرنے سے زیادہ ثواب کا کام اور کیا ہو سکتا ہے، جسٹس جمال مندوخیل کے دلچسپ ریمارکس

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار...