Enter your email address below and subscribe to our newsletter

بنوں میں آپریشن کے دوران پاک فوج کے شہید میجر اور 2 جوانوں کی تفصیلات جاری

Share your love

راولپنڈی :پاک فوج نے گزشتہ روز بنوں میں آپریشن کے دوران پاک فوج کے شہید ہونے والے میجر اور 2 جوانوں سے متعلق تفصیلات جاری کر دیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے میجر عاطف خلیل شہید نے 8 سال سے زائد عرصے تک دفاعِ وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا۔میجر عاطف خلیل شہید کے سوگواران میں والدین، بہن بھائی، اہلیہ اور ایک بیٹی شامل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نائیک آزاد اللّٰہ شہید نے پاک فوج میں 15 سال وطنِ عزیز کا دفاع کیا، ان کے سوگواران میں اہلیہ، 2 بیٹے اور بیٹی شامل ہیں۔

نائیک غضنفر عباس شہید نے 14 سال تک پاکستان کے دفاع کا فریضہ سر انجام دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نائیک غضنفر عباس شہید کے سوگواران میں اہلیہ، بیٹی اور ایک بیٹا شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز کے بنوں میں آپریشن کے دوران 8 خوارج ہلاک ہوئے تھے جبکہ پاک فوج کے میجر اور 2 جوان شہید ہوئے تھے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!