Home Uncategorized ملائیشیا کے وزیراعظم کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان کا امکان

ملائیشیا کے وزیراعظم کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان کا امکان

Share
Share

اسلام آباد: ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان متوقع ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق انور ابراہیم کا اکتوبر کے پہلے ہفتے میں میں پاکستان کا دورہ متوقع ہے، ملائشیائی وزیر اعظم کے ہمراہ ایک اعلی سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچے گا۔

ذرائع کے مطابق ملائیشیا کے کسی بھی وزیر اعظم کا یہ دورہ پانچ سال بعد ہورہا ہے، سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے تحریک انصاف کے دور حکومت میں مارچ 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جبکہ انور ابراہیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہو گا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے میں دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدوں و مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے جبکہ انور ابراہیم وزیر اعظم شہباز شریف سمیت پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق دورے کے دوران باہمی تجارت، سرمایہ کاری پر بات چیت ہوگی جبکہ خصوصی طور پر مسئلہ فلسطین پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔ دونوں ممالک فلسطین کے معاملہ کے دو ریاستی حل کے حامی ہیں۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...