Home سیاست وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

Share
Share

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا. وفاقی کابینہ سی ڈی اے کے بجٹ سمیت اہم قانونی مسودہ کی منظوری دے گی۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح ساڑھے8 بجے ہوگا. اجلاس میں الیکشن ایکٹ2017میں ترامیم کا مسودہ منظوری کیلئے پیش کئے جانے کا امکان ہے. وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد مسودہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان قومی بھنگ پالیسی پیش کی جائے گی. قومی اسپورٹس پالیسی 2022-27اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے اجلاس میں سی ڈی اے کا 2022-23 کا بجٹ منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

سی ڈی اے کا2021-22 کا نظر ثانی بجٹ میں بھی منظوری کیلئے پیش ہوگا. قانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی کےفیصلےمنظوری کیلئے پیش کئے جائیں گے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم معاشی اور سیاسی فیصلوں کا امکان ہے. اجلاس میں مجموعی سیاسی اورمعاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...