Home نیوز پاکستان وزیراعظم کا آئی ایم ایف معاہدے کے سلسلے میں پاکستان کی حمایت پر سری لنکن صد ر سے اظہار تشکر

وزیراعظم کا آئی ایم ایف معاہدے کے سلسلے میں پاکستان کی حمایت پر سری لنکن صد ر سے اظہار تشکر

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے سلسلے میں پاکستان کی حمایت اور مدد کرنے پر سری لنکا کے صدر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے سلسلے میں پاکستان کی حمایت اور مدد کرنے پر سری لنکا کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آپ نے پاکستان کے دوست اور خیرخواہ کا کردار ادا کیا، پاکستان کے عوام کی طرف سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، دونوں ممالک قریبی بااعتماد دوست ہیں، علاقائی ترقی اور امن کے لئے سری لنکا کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، امید ہے کہ پاکستان اور سری لنکا موجودہ معاشی مشکلات کے بھنور سے جلد نکل آئیں گے۔

سری لنکا کے صدر نے وزیراعظم کی طرف سے نیک تمناوٴں کے اظہار پر شکریہ ادا کیا اور جواب میں خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا قریبی دوست ہے، دوستوں کی مدد کرنا ہی دوستی ہے۔

سری لنکا کے صدر نے آئی ایم ایف معاہدہ طے پانے پر وزیراعظم شہباز شریف کو مبارک باد بھی پیش کی۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹلینا جورجیوا سے ملاقات کے موقع پر سری لنکا کے صدر نے زور دیا تھا کہ آئی ایم ایف پاکستان کی مدد کرے کیونکہ ڈیفالٹ کی وجہ سے سری لنکا کو شدید مصائب کا شکار ہونا پڑا، پاکستان کو اس صورتحال سے بچایا جائے۔

Share
Related Articles

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...

اسحاق ڈار اور مارکو روبیو کی ملاقات، پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

واشنگٹن: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ Ishaq Dar اور امریکی وزیر خارجہ...

وفاقی حکومت کا عید پر بڑا ریلیف: پیٹرول اور ڈیزل 22، 22 روپے فی لیٹر سستا

عوام کے لیے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی اسلام...

سوات موٹروے حادثہ: 16 مسافر جاں بحق، 8 شدید زخمی

صوابی کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ Swat Motorway پر اسماعیلہ کے قریب...