اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہو گئے۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید الہنان کے بھائی، شیخ سعید بن زید الہنان کے انتقال پر تعزیت کے لئے متحدہ عرب امارات روانہ ہوئے ہیں۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف پوری قوم کی طرف سے برادر ملک متحدہ عرب امارات کے صدر سے تعزیت کا اظہار کریں گے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔