Home سیاست وزیراعظم کل سعودی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے

وزیراعظم کل سعودی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان میں سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کیلئے سعودی وفد کی پاکستان آمد کا شیڈول جاری کر دیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی وفد کے اعزاز میں نجی ہوٹل میں عشائیہ دیں گے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سعودی اعلیٰ سطح سرمایہ کاری وفد آج اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے گا، سعودی وفد پاکستان میں دو راب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

سعودی وفد کیلئے عشائیہ میں وفاقی وزراء کو بھی مدعو کیا گیا ہے، سعودی وفد 11 اکتوبر کو نیشنل ایروسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کرے گا، عسکری حکام سے سعودی وفد کی ملاقاتیں 11 اکتوبر کو متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزارتی سطح پر سعودی وفد کے ساتھ راوٴنڈ ٹیبل میٹنگز بھی پرسوں ہوں گی، وفد کے ساتھ کل پلینری سیشن، سیکٹورل بریک آوٴٹ سیشن، بزنس ٹو بزنس سیشن ہوگا، مختلف سیشنز میں وزارت توانائی، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی حکام شامل ہوں گے، سیشنز میں وزارت فوڈ سکیورٹی، کمیونیکیشن ڈویڑن، وزارت پٹرولیم حکام شامل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری کیلئے وزارت صنعت وپیداوار اور سروسز سیکٹر کے لوگ بھی شامل ہوں گے، سیشنز کے بعد سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...