Home سیاست ‎نجکاری کمیٹی نے نجکاری پروگرام کیلئے 24 اداروں کی اصولی منظوری دیدی

‎نجکاری کمیٹی نے نجکاری پروگرام کیلئے 24 اداروں کی اصولی منظوری دیدی

Share
Share

اسلام آباد:کاابینہ کی نجکاری کمیٹی(سی سی او پی)نے نجکاری پروگرام کیلئے 24 اداروں کی اصولی منظوری دیدی۔متعلقہ وزارتوں کے ساتھ مشاورت سے ہر ادارے کی مرحلہ وار نجکاری کی بھی ہدایت  کردی ۔

   نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت  ہونیوالے کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری کےاجلاس میں  وزارت نجکاری کی طرف سے مرحلہ وار نجکاری پروگرام 29-2024 پیش کیا گیا۔

کابینہ کمیٹی نے نجکاری پروگرام کے لیے 24 اداروں کی اصولی منظوری دےدی اورمتعلقہ وزارتوں کے ساتھ مشاورت سے ہر ادارے کی مرحلہ وار نجکاری کی ہدایت کی گئی ہےتمام وزارتوں،ڈویژنزکواسٹریٹجک اورضروری اداروں کےمعاملات جلدازجلد متعلقہ فورم پراٹھانےکی بھی ہدایات جاری کی گئیں ۔

اعلامیے میں کہا گیاہے کہ اگلی میٹنگ میں ایک جامع مرحلہ وار نجکاری پروگرام کو حتمی شکل دی جائے جبکہ دیگر40 اسٹریٹجک یا ضروری نوعیت کےاداروں کو کابینہ کمیٹی برائےحکومتی ملکیتی اداروں میں پیش کرنےکی ہدایت کی گئی ہے ۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...