Home سیاست 26 ویں ترمیم کا طریقہ کار ہی غلط تھا۔یہ مصنوعی حکومت ملک کو نہیں چلا سکتی،عمر ایوب

26 ویں ترمیم کا طریقہ کار ہی غلط تھا۔یہ مصنوعی حکومت ملک کو نہیں چلا سکتی،عمر ایوب

Share
Share

 

لاہور:پاکستان تحر یک انصاف کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی بلاک نہیں ہے۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کا طریقہ کار ہی غلط تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ مصنوعی حکومت ملک کو نہیں چلا سکتی۔ملک میں افرا تفری ہے اور بلوچستان کے حالات دیکھ لیں۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا تھا کہ تحریک انصاف متحد ہے اور اس میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ پلان کے تحت پی ٹی آئی کا ایک بہت تگڑا بلاک بن چکا ہے، جسے ایک زیرک آدمی ہیڈ کرے گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی طرح پی ٹی آئی پاکستان بنے گی۔

Share
Related Articles

کرم میں فوجی آپریشن کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

مردان:جمعیت علمائے اسلام( ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ...

کیا آپ جانتے ہیں انسانی آنکھ کتنے میگا پکسلز کی ہوتی ہے؟

کیمرے آج کے دور میں ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی...

تحریک انصاف کا 190 ملین پاونڈز کیس کا فیصلہ اگلے 48گھنٹوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے 190 ملین پاونڈز کیس (القادر ٹرسٹ کیس)...

مریم نواز کا پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا حکم

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مالی سال کے آخر تک صوبے...