Home سیاست احتجاج کا مقصد صرف اور صرف دنیا کو دہشتگردی بارے بتانا تھا،جمال رئیسانی

احتجاج کا مقصد صرف اور صرف دنیا کو دہشتگردی بارے بتانا تھا،جمال رئیسانی

Share
Share

کوئٹہ: بلوچستان شہداء فاؤنڈیشن کے رہنما جمال رئیسانی نے کہا کہ پاکستان کیلئے جان دینے والوں کیلئے بھی کمیشن بنایا جانا چاہئے۔احتجاج کرنے کا مقصد دنیا کو دہشتگردی بارے بتانا تھا۔

بلوچستان شہداء فاؤنڈیشن کے رہنما جمال رئیسانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپنے شہداء کے لواحقین کے ساتھ اسلام آباد آئے تھے، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، شہداء کے خاندانوں کا مشترکہ فیصلہ تھا کہ ہم یہاں احتجاج کریں گے۔

جمال رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان کی اصل کہانی کا پہلو جس کو نظر انداز کر دیا گیا اس کو نمایاں کیا، پاکستان کیلئے جان دینے والوں کیلئے بھی کمیشن بنایا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ کیوں شہداء کے لواحقین کیلئے مخصوص کوٹہ نہیں رکھا جاتا؟ ہم نے حکومت وقت کے سامنے اپنے مطالبات رکھے ہیں، وزیراعظم کی ہدایت پر اپنی ڈیمانڈز فواد حسن فواد کو بتا دیں، جو لوگ پراپیگنڈا کرتے تھے کہ ہم کسی کا ایجنڈا سبوتاژ کرنے آئے ہیں ایسا نہیں تھا۔

جمال رئیسانی نے کہا کہ جو تھریٹس پچھلے دنوں آئے ہیں ان کی وجہ سے دھرنا ختم کرتے ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...