Home Uncategorized مغربی ممالک کی جانب سے اسرائیل فلسطین کشیدگی پر ردعمل منافقانہ اور تعصب پر مبنی ہے، مہاتیر محمد

مغربی ممالک کی جانب سے اسرائیل فلسطین کشیدگی پر ردعمل منافقانہ اور تعصب پر مبنی ہے، مہاتیر محمد

Share
Share

کوالالمپور:ملائشیا کےسابق وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ مغربی رہنماؤں اور ان کے میڈیا نے جھوٹی حقیقت بےشرمی سے جاری رکھی ہوئی ہے، کئی دہائیوں سے اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم، قتل عام اور نسل کشی کا ارتکاب کر رہا ہے۔

ایک بیان میں مہاتیر محمد نے کہا کہ فلسطین اسرائیل حالیہ کشیدگی فلسطین تنازع کا حل نہ نکل سکنے کی عکاس ہے۔مغربی ممالک کی جانب سے اسرائیل فلسطین کشیدگی پر ردعمل منافقانہ اور تعصب پر مبنی ہے۔ مسئلے کو سمجھنے کے بجائے مغربی ممالک نے فریب پر مبنی جھوٹا پروپیگنڈا جاری رکھا۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک نے اسے اسرائیل پر دہشتگرد حملہ قرار دیا، اس کا الزام حماس، حزب اللّٰہ اور ایران پر عائد کیا۔ مغربی ممالک نے حماس کے اسرائیل پر حملے کو امن و جمہوریت پر حملہ قرار دیا۔

مہاتیر محمد نے کہا کہ مغربی رہنماؤں اور ان کے میڈیا نے جھوٹی حقیقت بےشرمی سے جاری رکھی ہوئی ہے، کئی دہائیوں سے اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم، قتل عام اور نسل کشی کا ارتکاب کر رہا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ سات دہائیوں میں بغیر کسی وقفے کے منظم طریقے سے انجام دی گئی کارروائیاں ہیں، اسرائیلی آباد کار فلسطینیوں کی زمینوں اور کھیتوں پر زبردستی قبضہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کو ایک کھلی فضائی جیل میں تبدیل کر دیا گیا۔ لیکن مغربی طاقتیں اور ان کا آلہ کار جھوٹ پر مبنی اپنا پروپیگنڈا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حقیقت میں یہ ان لوگوں کی طرف سے انتقامی کارروائی ہے جن سے ان کے حقوق زبردستی چھینے گئے۔

مہاتیر محمد نے کہا کہ مغربی طاقتیں، امریکا اس وقت تک نسل پرستی، نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے فریق ہیں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...