Home سیاست سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کا محفوظ فیصلہ کل سنایا جائیگا، نئی کاز لسٹ جاری

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کا محفوظ فیصلہ کل سنایا جائیگا، نئی کاز لسٹ جاری

Share
Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ جمعہ کے روز 12 بجے فیصلہ سنائے گا، 13 رکنی فل کورٹ فیصلہ جاری کرے گا، نئی کاز لسٹ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی

قبل ازیں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت آج دوسرا مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں 13 رکنی فل کورٹ میں شامل تمام ججز شریک تھے۔

یاد رہے کہ فل کورٹ بنچ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے بارے میں گزشتہ روز بھی کم و بیش دو گھنٹے مشاورت کی تھی۔

خیال رہے کہ 9جولائی کو سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت مکمل ہو گئی تھی ،جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا تھا کہ فیصلہ کب سنایا جائے گا ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے، فیصلہ سنانے سے متعلق آپس میں مشاورت کریں گے۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...