ممبئی:دنیا کے امیر ترین بھکاری کا اعزاز بھارت کے شہر ممبئی کے رہائشی بھارت جین کو حاصل ہے۔
بھارت جین کی کہانی روایتی تصورات کو چیلنج کرتی ہے اور ثابت کرتی ہے کہ محنت، مستقل مزاجی، اور مالی سمجھ بوجھ کے ذریعے غیر متوقع کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔
54 سالہ بھارت جین کا تعلق بھارتی شہر ممبئی سے ہے جو کہ پیشہ کے لحاظ سے پچھلے 40 سالوں سے بھیک مانگتے آرہے ہیں۔
اس بھیک مانگنے سے روزانہ ان کی آمدنی تقریباً 2,000 سے 2,500 بھارتی روپے یعنی 8200 پاکستانی روپے ہوتی تھی۔ اس طرح ان کی ماہانہ آمدنی 60,000 سے 75,000 بھارتی روپے بن جاتی تھی۔
بھارت جین نے اپنی آمدنی کو سمجھداری سے استعمال کرتے ہوئے سرمایہ کاری کی۔ ممبئی میں دو فلیٹس، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 1.4 بھارتی کروڑ روپے تھی، خریدے۔
اس کے علاوہ انہوں نے دو دکانیں بھی کرائے پر چڑھائیں جن سے ماہانہ 30,000 کرایہ حاصل ہوتا ہے۔
بھارت جین ایک شادی شدہ شخص ہیں اور ان کے دو بیٹے بھی ہیں جو مہنگے اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں۔ اسکے علاوہ ان کے والد، اور بھائی ہیں۔ اگرچہ ان کے اہل خانہ چاہتے ہیں کہ وہ بھیک مانگنا چھوڑ دیں، لیکن وہ اس کام کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔