Home سیاست غزہ معاملے پر مسلم حکمرانوں کا کردار میر جعفر اور میرصادق والا ہے،سراج الحق

غزہ معاملے پر مسلم حکمرانوں کا کردار میر جعفر اور میرصادق والا ہے،سراج الحق

Share
Share

لاہور:امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں اٹھنے والا ہر قدم، ہر قلم کا لفظ اور ہر نعرہ جہاد فی سبیل اللہ ہے، غزہ معاملے پر مسلم حکمرانوں کا کردار میر جعفر اور میر صادق والا ہے۔

لاہور میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ لاہور میں جمع لاکھوں لوگوں کا اجتماع دنیا کے لئے پیغام ہے کہ فلسطینی تنہا نہیں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، اسرائیل کو سامراجی قوتوں نے مل کر بنایا، فلسطینیوں نے کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر ظلم ڈھا رہا ہے، خانہ کعبہ و مسجد نبویؐ کے بعد بیت المقدس مسلمانوں کے لئے مقدس ترین مقام ہے، اسے اسرائیل جیسی باطل شیطانی ریاست کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، فلسطینیوں نے غلیلوں سے اسرائیلی ٹینکوں کا مقابلہ کیا، اسرائیل ہسپتالوں اور سکولوں پر بمباری کررہا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ طوفان اقصیٰ حق و باطل کا معرکہ ہے، اس کے بعد دنیا ظالم اور مظلوم کے درمیان تقسیم ہو چکی ہے، جو مظلوم کے ساتھ ہیں وہی زندہ ہیں، باقیوں کا ضمیر مردہ ہو چکا ہے، غزہ میں برپا قیامت صغریٰ نے پوری دنیا کو بیدار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ ایک چھوٹی سی بستی ہے جس پر بم گرائے جارہے ہیں، بیت المقدس کی آزادی کے لئے غزہ کے لوگ لڑ رہے ہیں، غزہ کے بچے اپنے والدین سے پوچھ رہے ہیں کہ ہمارے مسلمان بھائی ہماری مدد کو کب آئیں گے؟ مسلمان حکمران اپنے رب کو مظلوموں کی ان صداؤں کا کیا جواب دیں گے؟

انہوں نے کہا کہ او آئی سی کا اجلاس محض مسلمان عوام کے جذبات کو ٹھنڈا کرنے کی ایک کوشش تھی، آج مسلم حکمرانوں کا کردار میر جعفر اور میر صادق کا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہمارا دشمن وہ ہے جس نے بیت المقدس پر قبضہ کیا ہوا ہے، ہمارا دشمن وہ ہے جو انسانیت کا دشمن ہے، آج انڈیا پر بھی خوف طاری ہے کہ اسرائیل کے جدید اسلحے اور ٹیکنالوجی کے باجود اگر غزہ کے عوام کامیاب ہو گئے تو کل کشمیر کے عوام بھی ہمیں شکست فاش دے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں اٹھنے والا ہر قدم، ہر قلم کا لفظ اور ہر نعرہ جہاد فی سبیل اللہ ہے، نیتن یاہو کیخلاف اسرائیلی لوگ بھی احتجاج کررہے ہیں، فرانس اور لندن کے لوگوں نے بھی فلسطینیوں کے حق میں احتجاج ریکارڈ کروائے۔

سراج الحق نے کہا کہ دنیا بھر میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، فلسطین میں ہمارے3ہزار700 افراد لاپتہ ہیں، فلسطین کے لوگ اکیلے نہیں ہیں ہم ساتھ تھے اور ساتھ کھڑے ہیں، فلسطینی بہن بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

Share
Related Articles

جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں غزہ ملین مارچ آج ہوگا

اسلام آباد:جماعت اسلامی کے تحت اسلام آباد میں غزہ ملین مارچ آج...

مذاکرات کو کامیاب بنانا ہے تو پیشگی شرائط ختم کرنا ہوں گی، شیری رحمان

گڑھی خدا بخش:پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا...

بین الاقوامی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے اتفاق رائے سے فیصلے کرنے ہوں گے،بلاول بھٹو

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ...

مدارس رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس سمیت دو صدارتی آرڈیننسز کی منظوری

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے مدارس رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس سمیت دو صدارتی آرڈیننسز...