Home Uncategorized روسی طیارہ دریا میں لینڈکر گیا

روسی طیارہ دریا میں لینڈکر گیا

Share
Share

ماسکو:سوویت دور کا روسی طیارہ Antonov-24 غلطی سے ایئرپورٹ کے قریب جمے ہوئے دریا کی سطح پر لینڈ کر گیا۔

خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ٹرانسپورٹ پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ طیارے میں 30 مسافر سوار تھے، دریا کی سطح پر لینڈنگ پائلٹ کی غلطی کی وجہ سے ہوئی۔

پراسیکیوٹرز کے مطابق لینڈنگ کے دوران طیارہ اور اس میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے۔

ترجمان مشرقی سائبیرین ٹرانسپورٹ پراسیکیوٹر نے اپنے بیان میں بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے کی وجہ طیارے کے پائلٹ اور عملے کی غلطی تھی۔

پراسیکیوٹرز نے دریا کی سطح پر لینڈ کرنے والے Antonov-24 کی تصویر بھی جاری کر دی، انہوں نے بتایا کہ تمام مسافر خیریت سے ہیں۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...