Home Uncategorized سعودی حکومت نے بیمار افراد کے حج کرنے پر پابندی عائد کردی

سعودی حکومت نے بیمار افراد کے حج کرنے پر پابندی عائد کردی

Share
Share

اسلام آباد:سعودی حکومت نے بیمار افراد کے حج کرنے پر پابندی عائد کردی۔حکام کاکہناہے کہ صرف تندرست اور توانا افراد ہی حج پر آسکیں گے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے پاکستان کی وزارت مذہبی امور کو حج 2025ء سے متعلق ہیلتھ ایڈوائزری موصول ہوگئی جس میں پاکستان کو آگاہ کیا گیا ہے کہ پیچیدہ امراض میں مبتلا افراد سفرِ حج پر روانہ نہیں ہو سکیں گے۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق سعودی حکومت نے مراسلے میں کہا ہے کہ موسم کی شدت کے پیش نظر صرف تندرست و توانا عازمین کو سفرِ حج کی اجازت دی جائے گی، گردہ ، دل، پھیپھڑے، جگر اور کینسر کے پیچیدہ مریضوں کو سفرِ حج کی اجازت نہیں ہو گی۔

ترجمان نے کہا ہے کہ ڈیمنشیا اور متعدی امراض مثلا ٹی بی، تپ دق، کالی کھانسی کے حامل افراد کو سفرِ حج کی اجازت نہیں ہوگی، 12 سال سے کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین کو سفرِ حج کی اجازت نہیں ہوگی۔

ترجمان کے مطابق عازمینِ حج کے لیے گردن توڑ بخار، کورونا، موسمی انفلوئنزا، پولیو ویکسین لگوانا لازم ہوگا۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...