Home Uncategorized سلامتی کونسل کا غزہ میں طویل جنگ بندی کا مطالبہ

سلامتی کونسل کا غزہ میں طویل جنگ بندی کا مطالبہ

Share
Share

جینیوا: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں طویل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔انتونیوگوتریس نے کہاکہ اقوام متحدہ معاہدے پر عمل درآمد کے لیے تعاون فراہم کرے گا۔

اقوامِ متحدہ نے اسرائیل اور حماس کے درمیان یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں لڑائی اور بمباری کو روکنے کے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ وہ “مصر اور امریکہ کی حمایت سے قطر کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں ، یہ درست سمت میں ایک اہم قدم ہے لیکن ابھی مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔”

گوتریس نے کہاکہ اقوام متحدہ معاہدے پر عمل درآمد کے لیے تعاون فراہم کرے گا۔

عالمی ادارۂ صحت نے بھی اس معاہدے کا خیرمقدم کیا لیکن اقوامِ متحدہ کے ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ اس سے شہریوں کی تکالیف ختم نہیں ہوں گی۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے (ایکس) پر کہا کہ “ہم 50 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اسرائیل-حماس کے معاہدے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں، میرے خیالات ان خاندانوں کے ساتھ ہیں جن میں سے کچھ سے میرے ڈبلیو ایچ او کے ساتھی اور میں حالیہ ہفتوں میں ملے، ہم لڑائی میں چار دن کے وقفے کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں جس سے مزید امداد غزہ تک محفوظ طریقے سے پہنچائی جا سکے گی۔”

ادھع عرب وزرائے خارجہ نے عارضی سیز فائر معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے، لندن میں سعودی عرب، مصر اور اردن کے وزرائے خارجہ نے میڈیا بریفنگ دی جس میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ انسانی امداد میں وسیع کی جانی چاہیے اور اسے مزید قیدیوں کی رہائی سے نہیں جوڑنا چاہیے۔

جی ٹونٹی سمٹ میں خطاب کے دوران ترک صدر رجب طیب اردوان نے امید ظاہر کی ہے غزہ کی جنگ بندی مستقل امن کاباعث ہوگی ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز قطر نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں عارضی وقفے کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ میں وقفہ کیا جائے گا۔

جنگ میں وقفے کا آغاز 24 گھنٹے کے اندر ہوگا اور درجنوں فلسطینی، اسرائیلی قیدیوں کا تبادلہ ہو گا تاہم آج اسرائیل کی جانب سے معایدے پر عمل درآمد میں ایک روز کی تاخیر کردی گئی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...