Home نیوز پاکستان ملازمہ بچی نے طبیعت میں بہتری آنے پر گھر جانے کا مطالبہ کر دیا

ملازمہ بچی نے طبیعت میں بہتری آنے پر گھر جانے کا مطالبہ کر دیا

Share
Share

لاہور: سول جج کی اہلیہ کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی 15 سالہ رضوانہ نے طبیعت میں بہتری آنے پر گھر جانے کی خواہش کا اظہار کر دیا ۔

پرنسپل لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر فرید ظفر نے بتایا ہے کہ رضوانہ نے مکمل رسپانس دینا اور بولنا شروع کر دیا ہے، آج سے اس نے کھانا پینا بھی شروع کر دیا ہے، رضوانہ کو مزید چند روز ہسپتال میں رکھا جائے گا، فوری چھٹی نہیں دے سکتے۔

پروفیسر فرید ظفر نے مزید کہا ہے کہ رضوانہ کے پلیٹ لیٹس سیلز کم تھے جو اب بہتری کی طرف ہیں، جسم میں انفیکشن ریشو بھی بہتر ہو رہی ہے، رضوانہ تاحال آئی سی یو میں زیر علاج ہے، آئی سی یو میں زیادہ میل ملاپ سے انفیکشن پھیل سکتا ہے۔

Share
Related Articles

منی ٹریل کا ثبوت تو جسٹس قاضی فائز عیسٰی بھی پیش نہیں کر سکے تھے،اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس کے ملزم سے...

سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں آئینی بینچ میں سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے...

ٹرمپ کی تقریب حلف براداری کا دعوت نامہ ملا، ملکی حالات کے باعث معذرت کرلی، عارف علوی

کراچی:سابق صدر پاکستان اور پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی...