Home نیوز پاکستان سکھ کمیونٹی کا جشن آزادی کے موقع پر وطن سے والہانہ انداز میں محبت کا اظہار

سکھ کمیونٹی کا جشن آزادی کے موقع پر وطن سے والہانہ انداز میں محبت کا اظہار

Share
Share

 

پشاور: خیبر پختونخوا میں سکھ کمیونٹی نے جشن آزادی کے موقع پر وطن عزیز سے محبت کا والہانہ جذبہ دکھاتے ہوئے خوبصورت لباس پہن کر سبز ہلالی پرچم لہرایا۔

رنگا رنگ تقریب میں سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے بچوں، بزرگوں اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ آزادی کے جشن کا کیک کاٹا گیا، پاک فوج کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔

سکھ بچوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے جبکہ جشن آزادی کی مناسبت سے سکھ کمیونٹی کے بچے خوبصورت لباس میں ملبوس تھے۔

سکھ کمیونٹی کے رہنما ڈاکٹر صاحب سنگھ کا کہنا تھا کہ انکا دل پاکستان کے لیے دھڑکتا ہے، وطن عزیز اور پاک فوج سے محبت کا لازوال رشتہ ہے جبکہ اقلیتوں کو جتنی آزادی پاکستان میں ہے وہ کسی ملک میں نہیں، پاکستان ہمارا وطن، ہماری جان ہے۔

Share
Related Articles

جامعات میں داخلہ لینے والے طالب علم کی پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن لازمی قرار

اسلام آباد:جامعات میں داخلہ لینے والے طالب علم کی پی ایم ڈی...

پنجاب کا پہلا اے آئی روڈ میپ تیار،وزیراعلیٰ مریم نواز نے منظوری دے دی

لاہور: پنجاب حکومت نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبے میں بڑا قدم...

سینیٹ سیکریٹریٹ میں کفایت شعاری اقدامات کا اعلان، چار روزہ ورکنگ ویک نافذ

اسلام آباد:سینیٹ سیکریٹریٹ نے وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق کفایت شعاری...

پاکستان میں 5G اسپیکٹرم نیلامی، مقامی اور عالمی سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ

اسلام آباد: پاکستان میں 5G اسپیکٹرم کی نیلامی تقریباً 500 ملین ڈالر...