Home sticky post 4 سٹاک مارکیٹ ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سٹاک مارکیٹ ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Share
Share

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ انٹربینک میں ڈالر مزید گراوٹ کا شکار ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 1000 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 735 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 586 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
ادھر انٹربینک میں ڈالر مزید گراوٹ کا شکار ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی مزید 11 پیسے سستی ہوئی جس کے ساتھ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 278 روپے 45 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی ڈالر 278 روپے 56 پیسے پر بند ہوا تھا۔

Share
Related Articles

نیوزی لینڈ نے تیسرے ون ڈے میں شکست دیکر پاکستان کووائٹ واش کردیا

ماوٴنٹ مونگانوئی: نیوزی لینڈ نے تیسرے ون ڈے میں بھی پاکستان کو...

قومی ایئرلائن نے حج آپریشن کا اعلان کردیا، پہلی پرواز کب روانہ ہوگی؟

لاہو ر:قومی فضائی کمپنی(پی آئی اے) کی جانب سے قبل از حج...

فلسطینیوں کو ریلیف نہ دے پانا سلامتی کونسل پر سوالیہ نشان ہے،عاصم افتخار

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے...

یوکرینی صدر کے آبائی علاقے پر روس کا میزائل حملہ ،6 بچوں سمیت 19افراد ہلاک

کیف: یوکرینی صدر کے آبائی علاقے پر روس کے میزائل حملے میں...