Home نیوز پاکستان اقوامِ متحدہ میں اسرائیل کی چیئرمین پی ٹی آئی کی حمایت سوالیہ نشان ہے، فیاض الحسن چوہان

اقوامِ متحدہ میں اسرائیل کی چیئرمین پی ٹی آئی کی حمایت سوالیہ نشان ہے، فیاض الحسن چوہان

Share
Share

استحکامِ پاکستان پارٹی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ میں اسرائیل کی چیئرمین پی ٹی آئی کی حمایت سوالیہ نشان ہے۔ حقیقی آزادی کے نام پر اسرائیل اور یہودی لابی کے مقاصد کو پورا کیا جا رہا تھا۔

اسرائیل کی طرف سے چیئرمین پی ٹی آئی کی حمایت پر ترجمان استحکامِ پاکستان پارٹی فیاض چوہان نے اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ فلسطینیوں پر ظلم ڈھانے والا اسرائیل کس منہ سے پاکستان پر تنقید کر رہا ہے؟۔

فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیلی حمایت سے ثابت ہو گیا کہ پاکستان میں ڈیڑھ سال سے جاری فساد عالمی سازش تھی۔ حقیقی آزادی کے نام پر اسرائیل اور یہودی لابی کے مقاصد کو پورا کیا جا رہا تھا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...