Home Uncategorized اسرائیل اور بھارت سے اس شخص کو فنڈنگ ملک کو نقصان پہنچانے کے لیے تھی، جاوید لطیف

اسرائیل اور بھارت سے اس شخص کو فنڈنگ ملک کو نقصان پہنچانے کے لیے تھی، جاوید لطیف

Share
Share

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کاکہنا ہے کہ فارن فنڈنگ بھارت اور اسرائیل سے ہو رہی تھی جس کے مقاصد 9 اور 10 مئی کو حاصل کر لیے گئے۔ اسرائیل اور بھارت سے اس شخص کو فنڈنگ ملک کو نقصان پہنچانے کے لیے تھی، ریاست کے خلاف سازش کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیے۔

اسلام ا?باد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ا?ئی) کو بیرون ملک سے اربوں روپیکی فنڈنگ ہوئی، 9 اور 10 مئی کو پی ٹی آئی نے ملک دشمنی کا کھلا ثبوت دیا، وہ کھیل کھیلا گیا جو پاکستان کے مفادات کے خلاف تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت سے اس شخص کو فنڈنگ ملک کو نقصان پہنچانے کے لیے تھی، ریاست کے خلاف سازش کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیے۔

جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس 11 سال سے ا?ج تک فیصلے سے بچا ہوا ہے، اگر اس کیس کا نتیجہ سامنے ا?نے دیا جاتا تو قوم کو پتہ چل جاتا۔

ان کا کہنا ہے کہ آج اسرائیل 9 اور 10 مئی کے مرکزی ملزم کو بچانے کی بات کرتا ہے، ہمیں کوئی بتا دے کہ ہماری ریاست پر حملہ کرنا جرم ہے یا نہیں، جب ان کی ریاستوں میں ایسا جرم ہوتا ہو تو کیا انسانی حقوق کی آڑ میں دوسری ریاستیں بھی ان کو بچانے کی کوشش کرتی ہیں۔

میاں جاوید لطیف نے کہا کہ اگر فارن فنڈنگ کیس کا نتیجہ سامنے آتا تو ہمیں قوم کو بتانے میں آسانی ہوتی، آج کچھ ادارے جان بوجھ کر خود کو دباوٴ میں محسوس کروا رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کو ابھی بھی سہولت کاری مہیا کی جا رہی ہے، دو ماہ سے ریاست اپنے لیے انصاف مانگ رہی ہے لیکن کوئی نہیں سن رہا، آنے والے چیف جسٹس کے خلاف حکومت وقت نے اپیل واپس لے لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حامد خان نے بھی کہا کہ نوازشریف کے ساتھ زیادتی ہوئی، کیا 2 ماہ میں یہ فیصلہ نہ ہو سکا کہ 9 مئی کے ملزمان کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہونا ہے یا سول کورٹس میں، یاد رکھیں ریاستیں اتنی کمزور نہیں ہوتیں، ریاست کے مخالفین کا ایسا عبرتناک انجام کریں گے کہ دنیا یاد رکھے گی۔

جاوید لطیف نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات تقاضہ کر رہے ہیں کہ پاکستان میں منصفانہ انتخابات بروقت ہوں، کون سی حکومت آئے گی اس کا فیصلہ عوام کرے گی، اگر منصفانہ انتخابات ہوئے تو نواز شریف کو عوام چوتھی بار وزیرِ اعظم منتخب کریں گے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...