Home سیاست ہماری حکومت کی مدت 14 اگست کو ختم ہو گی، نتخابات کااعلان الیکشن کمیشن کرے گا،وزیراعظم

ہماری حکومت کی مدت 14 اگست کو ختم ہو گی، نتخابات کااعلان الیکشن کمیشن کرے گا،وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد:وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مشکل دور بہت جلد گزر جائے گا، پاکستان مستحکم ہو گا ہماری حکومت کی مدت 14 اگست کو ختم ہو گی، الیکشن اکتوبر، نومبر میں جب بھی ہوں گے الیکشن کمیشن اس کا اعلان کرے گا۔

انہوں نے پاکستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ اور قومی نصاب میں اصلاحات کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی حکومت عوام کے ووٹوں سے آئے وہ تعلیم کو پہلی ترجیح دے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قوم سے اپیل کی ہے کہ آج آئی ایم ایف کے بورڈ کی میٹنگ ہے، دعا کریں آج آئی ایم ایف پروگرام منظور ہو جائے، یہ لمحہ فخریہ نہیں لمحہ فکریہ ہے، ہمسائیہ ممالک ہم سے کہیں آگے نکل گئے ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تعلیم کے ذریعے دنیا نے ترقی کی، 2008ء میں پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کا آغاز کیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ وظائف سے ہزاروں غریب طلباء نے اپنی تعلیم مکمل کی، ہمیشہ تعلیمی وظائف کو بڑھانے کی کوشش کرتا رہا ہوں، آئندہ جو بھی حکومت آئے تعلیمی وظائف کی رقم میں اضافہ کرے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ مشکل دور بہت جلد گزر جائے گا، پاکستان مستحکم ہو گا، پاکستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈز پر ملک بھر کے طلباء کا حق ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ملک کی لاکھوں بچیاں کم وسائل کے باوجود اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے کوشاں ہیں، وظائف کے لیے کم ترقی یافتہ علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے، وقت آ گیا ہے کہ تعلیم پر مکمل توجہ دیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...