Home نیوز پاکستان پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت 4000 روپے فی من مقرر

پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت 4000 روپے فی من مقرر

Share
Share

لاہور: حکومت پنجاب نے گندم کی امدادی قیمت 4000 روپے فی من مقرر کردی۔

نگران صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ کے زیر صدارت اہم اجلاس ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گندم کی کم از کم امدادی قیمت 4 ہزار روپے فی من مقرر کی گئی ہے، گندم کی ریلیز پالیسی کی بھی منظوری دی گئی ہے، ریلیز قیمت 4700 روپے فی من مقرر کی گئی ہے۔

عامر میر نے کہا کہ گنے کی امدادی قیمت چار سو روپے فی من مقرر کی گئی ہے، کرشنگ سیزن 20 نومبر سے شروع ہو گا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...