Home سیاست سپریم کورٹ بار نے 9 مئی اقعات کی ملٹری کورٹ میں ٹرائل کی مخالفت کردی

سپریم کورٹ بار نے 9 مئی اقعات کی ملٹری کورٹ میں ٹرائل کی مخالفت کردی

Share
Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی مذمت کرتے ہوئے سویلینز کی ملٹری کورٹ میں ٹرائل کی مخالفت کرتے ہوئے کہاہے کہ امن و امان برقرار رکھنا ضروری ہے، تاہم انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنا، شفافیت اور فئیر ٹرائل بھی ضروری ہے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے اعلامیہ میں جناح ہاوٴس اور فوجی تنصیبات پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پرتشدد ہجوم کی کارروائیاں نہ صرف قانون کی حکمرانی کو نقصان پہنچاتی ہیں بلکہ ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے بھی خطرہ ہیں۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ فوجی تنصیبات کی حفاظت ملکی سلامتی کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے، تاریخی اور ثقافتی عمارتوں پر حملہ پاکستان کی شناخت پر حملہ ہے۔اپنے اعلامیہ میں سپریم کورٹ بار نے عام شہریوں کے ملٹری کورٹ میں ٹرائل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرتشدد واقعات کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں کرنا غیر آئینی ہوگا۔

سپریم کورٹ بار نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنا ضروری ہے، تاہم انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنا، شفافیت اور فئیر ٹرائل بھی ضروری ہے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...