Home سیاست ‎سپریم کورٹ نے ججز خط معاملے پر ازخود نوٹس لے لیا

‎سپریم کورٹ نے ججز خط معاملے پر ازخود نوٹس لے لیا

Share
Share

‎اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط کے معاملے پر ازخود نوٹس لے لیا۔

‎سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس کیلئے 7 رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا، بنچ کی سربراہی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کریں گے۔

‎جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ خان آفریدی، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان بنچ میں شامل ہوں گے۔

‎لارجر بنچ بدھ کو ساڑھے 11 بجے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا۔

‎ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے ازخود نوٹس لینے کی منظوری دی،ازخود نوٹس لینے کی تجویز چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے دی تھی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...