Home سیاست سپریم کورٹ کی جانب سے عام انتخابات سے متعلق کیس کاتحریری حکم نامہ جاری

سپریم کورٹ کی جانب سے عام انتخابات سے متعلق کیس کاتحریری حکم نامہ جاری

Share
Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے عام انتخابات سے متعلق کیس کا 6 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔حکمنامے میں کہا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کیا جاتا ہے، عدالت نے لاہور ہائی کورٹ کو درخواست پر مزید کارروائی سے بھی روک دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے تحریری حکم نامہ میں کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ نے بیرسٹر عمیر نیازی کو نوٹس جاری کر کے وضاحت مانگ لی ہے کیوں نہ آپ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، سپریم کورٹ کا حکم واضح تھا کہ کوئی بھی جمہوری عمل میں خلل نہیں ڈالے گا۔

عدالت عظمیٰ نے حکم نامے میں کہا ہے کہ عمیر نیازی بظاہر جمہوری عمل ڈی ریل کرنے کی کوشش کے مرتکب ہوئے، ہائی کورٹ نے 2753 ڈی آر اوز، آر اوز اور اے آر اوز کا کام روک دیا، لاہور ہائی کورٹ نے بیک جنبش قلم انتخابی عمل کو ڈی ریل کر دیا۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ ڈی آر اوز اور آر اوز کو خاص طور پر انتخابات کیلئے تعینات نہیں کیا گیا، تعینات کئے گئے افسران پہلے سے ہی بطور انتظامی افسر فرائض انجام دے رہے ہیں۔

حکمنامے میں مزید کہا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کیا جاتا ہے، عدالت نے لاہور ہائی کورٹ کو درخواست پر مزید کارروائی سے بھی روک دیا ہے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...