Home سیاست بانی تحریک انصاف کی طبی معائنے کی درخواست پر جیل حکام کا جواب غیر تسلی بخش قرار

بانی تحریک انصاف کی طبی معائنے کی درخواست پر جیل حکام کا جواب غیر تسلی بخش قرار

Share
Share

اسلام آباد: عدالت نے بانی تحریک انصاف عمران خان کی طبی معائنے کی درخواست پر جیل حکام کا جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شوکت خانم ہسپتال کے معالجین سے معائنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سٹیٹ کونسل نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے رپورٹ جمع کراتے ہوئے کہا کہ جیل میں طبی معائنے کے لیے ڈاکٹرز موجود ہیں، ہفتے میں تین روز معائنہ ہوتا ہے، ملاقاتوں پر 25 اکتوبر تک پابندی عائد ہے، حکومت پنجاب کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یہ پابندی لگائی گئی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی انڈر ٹرائل قیدی ہیں ، جنگوں میں بھی ڈاکٹروں کو معائنہ کی اجازت ہوتی ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سٹیٹ کونسل سے کہا کہ انکی درخواست کو دیکھیں، آپ لوگوں کا رویہ قابل تعریف نہیں ہے، میں اس پر آرڈر جاری کروں گا۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...