Home سیاست اعظم خان سے منسوب غیر مصدقہ بیان تضادات کا مجموعہ ہے،پی ٹی آئی کا ردعمل

اعظم خان سے منسوب غیر مصدقہ بیان تضادات کا مجموعہ ہے،پی ٹی آئی کا ردعمل

Share
Share

لاہور:سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے سائفر سے متعلق اپنا بیان ریکارڈ کروادیا، اعظم خان کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے رد عمل دے دیا ہے۔ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اعظم خان سے منسوب غیر مصدقہ بیان تضادات کا مجموعہ ہے۔

اعظم خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ اعظم خان سے منسوب غیر مصدقہ بیان تضادات کا مجموعہ ہے، اعظم خان کی گمشدگی کا مقدمہ درج ہے، پولیس انہیں تلاش کرنے میں ناکام ہے، گمشدہ شخص کا مجسٹریٹ کے سامنے بیان ریکارڈ کروانا قانون کی نگاہ میں نا قابل تصّور ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ لا پتہ شخص کا مبینہ بیان خلاف قانون اور اپنی نوعیت کا ایک الگ جُرم ہے، عجلت میں میڈیا کو جاری کیا گیا اسکرپٹ سائفر پر ریاستی مؤقف کیلئے تباہ کن ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی دو وزرائے اعظم کو سائفر کے مندرجات کی تصدیق کر چکی، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں سول و عسکری قیادت نے سائفر کو اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا، سائفر کی بنیاد پر امریکا کو اسلام آباد اور واشنگٹن میں ڈیمارش کیا گیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس سے قبل کابینہ کے خصوصی اجلاس نے سائفر کا جائزہ لیا اور اسے ڈی کلاسیفائی کیا، اسپیکر قومی اسمبلی اور صدر نے سائفر پر جامع اور مؤثر تحقیقات کیلئے چیف جسٹس پاکستان سے سفارشات کیں۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...