Home کھیل ‎امریکی کرکٹ بورڈ نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے اپنے سی ای او کو برطرف کردیا

‎امریکی کرکٹ بورڈ نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے اپنے سی ای او کو برطرف کردیا

Share
Share

‎ واشنگٹن: امریکی کرکٹ بورڈ نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے اپنے چیف ایگزیکٹیو افسر (سی ای او) ڈاکٹر نور محمد کو فوری طور پر برطرف کر دیا۔

‎امریکی کرکٹ بورڈ نے بیان میں کہا کہ ملک میں کھیل کے بہتر مفاد کے لیے ڈاکٹر نور محمد کا معاہدہ ختم کردیا گیا ہے۔

‎امریکی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین وینو پیسیکے کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ بڑے غور و فکر کے بعد کیا گیا ہے اور ادارے کے بہترین مفاد میں ہے، ہم امریکا میں تنظیم اور کرکٹ کی مسلسل بہتری کے لیے تبدیلیاں کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

‎ڈاکٹر نور محمد مراد اس سے قبل افغانستان کرکٹ بورڈ(اے سی بی) کے سی ای او بھی رہ چکے ہیں اور گزشتہ برس جولائی میں امریکی کرکٹ بورڈ کے سی ای او کے عہدے کے لیے منتخب کیے گئے تھے۔

‎کابل میڈیکل یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ڈاکٹر نور محمد مراد اقوام متحدہ کے فنڈ برائے آبادی کے لیے خدمات بھی انجام دے چکے ہیں۔

‎خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے تسلیم شدہ یو ایس اے کرکٹ قومی فیڈریشن ہونے کے ناطے امریکا میں ہر سطح پر کرکٹ کا کنٹرول، ریگولیٹ کرنا اور کھیل کو فروغ دینے کی ذمہ دار ہے۔

Share
Related Articles

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...

نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست، بھارت تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا

احمد آباد:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے...

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے...