Home Uncategorized امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں بی 52 طیارے اور بحری جنگی جہاز تعینات کر دیئے

امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں بی 52 طیارے اور بحری جنگی جہاز تعینات کر دیئے

Share
Share

واشنگٹن:امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں بی 52 طیارے اور بحری جنگی جہاز تعینات کر دیے۔پینٹاگون کے مطابق اسرائیل کے دفاع اور حوثیوں کے حملے سے اتحادیوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے یہ اقدامات کیے گئے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ تعیناتی مشرق وسطیٰ میں ملٹری ری ایڈجسٹمنٹ کا حصہ ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں پہلے سے موجود طیارہ بردار جہاز اور 3 جنگی جہاز رواں ماہ کے وسط تک واپس امریکا چلے جائیں گے۔

پینٹاگون کے مطابق اسرائیل کے دفاع اور حوثیوں کے حملے سے اتحادیوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے یہ اقدامات کیے گئے ہیں۔

ادھر لبنانی وزیرِ ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ لبنان شام سرحد اسرائیلی حملے کے بعد دوبارہ مکمل بند کر دی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ بھی لبنان شام سرحد کو اسرائیلی حملے کے بعد بند کیا گیا تھا۔

لبنانی وزیرِ ٹرانسپورٹ کے مطابق حملے کے کچھ روز بعد سرحدی گزر گاہ کو چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھولا گیا تھا۔
دوسری جانب لبنانی وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 52 شہری شہید اور 72 زخمی ہوئے ہیں۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...