Home Uncategorized امریکا نے سکھ رہنما کے قتل کی سازش میں بھارتی شہری پر فرد جرم عائد کر دی

امریکا نے سکھ رہنما کے قتل کی سازش میں بھارتی شہری پر فرد جرم عائد کر دی

Share
Share

واشنگٹن:غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں بھارتی شہری پر فرد جرم عائد کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نکھل گپتا پر بھارت کے ایک حکومتی اہلکار کے کہنے پر قتل کا منصوبہ بنانے کا الزام ہے، بھارتی شہری نکھل گپتا کو جون میں چیک ری پبلک میں گرفتار کیا گیا۔

امریکی پراسیکیوٹر کے مطابق بھارتی شہری نکھل گپتا کو امریکا منتقل کیا جائے گا، نکھل گپتا نے بھارتی نژاد امریکی کے قتل کی سازش کی، امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سازش کو ناکام بنایا۔

امریکی پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ امریکی سر زمین پر امریکی شہریوں کے قتل کی سازش برداشت نہیں کریں گے، امریکیوں کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کی تحقیقات اور مقدمے کیلئے تیار ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...