Home Uncategorized امریکا کی جانب سے اسرائیلی سخت گیر وزرا پر پابندیاں عائد کرنے کا امکان

امریکا کی جانب سے اسرائیلی سخت گیر وزرا پر پابندیاں عائد کرنے کا امکان

Share
Share

واشنگٹن: مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کے نہتے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے لیے اکسانے پر اسرائیلی حکومت کے دو انتہا پسند وزرا پر پابندیاں عائد ہوسکتی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ اور قومی سلامتی کے وزیر اتمار بین گویر کے مغربی کنارے میں پُرتشدد عزائم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ ایسی رپورٹ ہیں، مغربی کنارے میں فلسطینیوں کو بلاجواز تشدد کا نشانہ بنانے پر امریکی تنبیہ کے باوجود بعض اسرائیلی وزرا یہودی آبادکاروں کو تشدد پر اکسا رہے ہیں۔

امریکی قومی سلامتی کے اجلاس میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ اور قومی سلامتی کے وزیر اتمار بین گویر پر کس قسم کی اور کتنی پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں۔

یاد رہے کہ رواں برس کے آغاز پر امریکا نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر تشدد میں ملوث اسرائیلی آباد کاروں پر پابندیاں عائد کی تھیں۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...