پنسلوانیا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے نوجوان کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والا ملزم سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں مارا گیا جس کی شناخت 22 سالہ نوجوان تھامس میتھیو کروکس کے نام سے ہوئی ہے۔
سیکرٹ سروس کی کاؤنٹر اسنائپر ٹیم کی فوری جوابی کارروائی میں تھامس میتھیو کروکس سر میں گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا تھا جب کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کان پر گولی لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔
میتھیو کروکس کا تعلق پینسلوانیا کے علاقے بیتھل پارک سے ہے جس نے اسٹیج سے محض 130 گز کی دوری پر واقع ایک فیکٹری کی چھت پر رینگتے ہوئے پہنچا اور وہاں سے لیٹ کر ٹرمپ کو نشانہ بنایا تھا۔
حملے سے قبل ملزم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس میں اس نے کہا تھا کہ میرا نام تھامس میتھیو کروکس ہے۔ میں ٹرمپ اور ان کی جماعت ریپبلکن سے نفرت کرتا ہوں۔
یاد رہے کہ ملزم کی فائرنگ سے ٹرمپ بال بال بچ گئے تھے تاہم ایک راہ گیر ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔